سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبی ایل اے نے سیندک پروجیکٹ کے ٹرکوں پہ حملے کی ذمہ...

بی ایل اے نے سیندک پروجیکٹ کے ٹرکوں پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دن بلوچ سرمچاروں نے نوشکی کے علاقے کیشنگی میں سیندک پروجیکٹ سے قیمتی پتھر کراچی لے جانے والے ٹرک کو فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا اور ڈرائیورکوگرفتار کرنے کے بعد بلوچ ہونے و آئندہ استحصالی منصوبوں کا حصہ نہ بننے کی شرط پر رہا کردیا گیااوراس سے پہلے بھی ہم استحصالی منصوبوں کا حصہ بننے والے مالکان، ٹھیکداران کو تنبیہ کرچکے ہیں کہ وہ بلوچستان کے قیمتی وسائل کے لوٹ مار کا حصہ نہ بنیں بصورت دیگر وہ اپنے نقصان کے ذمہ دار خود ہوں گے جبکہ اسی مقام پر ایران سے پنجاب گیس لے جانے والے گیس ٹینکر کو بھی فائرنگ کا نشانہ بناکر نقصان پہنچایا اور ہماری اسطرح کی کاروائیاں جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز