کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے تنظیم کے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 12 اگست 2022 کی شب کو 9 بجے کے قریب مقبوضہ بلوچستان کے علاقے شاہرگ کوسٹ میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکی پر راکٹ لانچروں اور دوسرے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔
آزاد بلوچ نے کہا حملے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
آزاد بلوچ نے بیان کے آخر میں عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔