یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبی ایل اے نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل اے نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے کہا کہ جمعرات کی علی الصبح فورسز نے فضائی مدد سے سبی، ہرنائی و بولان کے پہاڑی و میدانی علاقوں میں شدید شیلنگ کی اور پانچ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مختلف مقامات پر کمانڈوز اتار کر بلوچ سرمچاروں کو گھیراو کرنے کی کوشش کی سرمچاروں کی بروقت جوابی کاروائی میں فورسز کے چار اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوئے جبکہ سرمچار بحفاظت محفوظ ٹھکانوں کی جانب نکلنے میں کامیاب ہوئے یہ بات انہوں نے جمعرات کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے کہاکہ گزشتہ روز بدھ کے دن فورسز کے ساتھ کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں جس میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک ومتعدد زخمی ہوئے ۔ سوموار کے دن بولان ٹو ہرنائی روڈ تعمیر کی سیکورٹی پر معمور فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا جس میں دو اہلکار ہلاک ہوئے ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ دس روز سے بولان ہرنائی و سبی کے گردنواح کے علاقوں میں جاری آپریشن میں فورسز نے ہرنائی شہرگ سانگان سبی و بولان کے پہاڑی علاقوں میں نقل و عمل کے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے جس سے لوگوں کو علاج و معالجے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے سبی بولان و ہرنائی کے علاقوں میں جاری آپریشن میں فورسزز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا حواس باختگی میں فورسزز نے فضائی و دور مار توپوں سے پہاڑی علاقوں میں مقامی آبادی کو نشانہ بنایا جس سے عورتوں و بچوں کے زخمی و ہلاکتوں کا خدشہ ہے سانگان و جالڑی سنجاول سے فورسزز نے کئی افراد کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے سانگان میں گھر گھر تلاشی کے دوران کئی گھروں کے سامان کو لوٹنے کے بعد جلایا گیا اور دوران تلاشی کئی افراد کو فورسزز اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے میرک بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی فورسزکو یہ واضع پیغام دینا چاہتا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی اپنے آخری سپاہی و آخری گولی تک آزادی کی جنگ جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز