دوشنبه, مارچ 16, 2026
Homeخبریںبی ایل اے نے کوئٹہ کے علاقے مارگٹ زری وڈھ میں پاکستانی...

بی ایل اے نے کوئٹہ کے علاقے مارگٹ زری وڈھ میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ویڈیو جاری کردی ہے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی نے کوئٹہ کے علاقے مارگٹ زری وڈھ میں قابض پاکستانی فوج پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 13 جون 2021 کو بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کوئٹہ کے علاقے مارگٹ زری وڈھ میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا تھا جس کی ذمہ داری بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کیا تھا۔

حملے کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے ایک جونیئر کمیشنڈ افسر (JCO) صوبیدار سردار علی خان سمیت چار اہلکار مصدف حسین، محمد انور اور اویس خان ہلاک ہوئے تھے۔

تاہم بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حملے کے نتیجے میں قابض فوج کے 5 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے جو کہ بی ایل اے کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو بی ایل اے کے آفیشل ٹیلی گرام چینل، بلوچ لبریشن وائس پر جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز