سه شنبه, مارچ 17, 2026
Homeخبریںبی ایل اے نے کوہلو میں گیس نکالنے والی کمپنی پر بم...

بی ایل اے نے کوہلو میں گیس نکالنے والی کمپنی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لیا.

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 20 جولائی بروز بدھ کو مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کوہلو ڈیری فارم کے علاقے میں قدرتی گیس نکالنے والی پاکستانی کمپنی پر بم حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ کوہلو سمیت مقبوضہ بلوچستان میں قدرتی گیس و دیگر معدنیات کی لوٹ مار میں ملوث تمام کمپنیوں اور ان کیلئے کام کرنے والے عناصر کو سختی سے تنبیہ کرتے ہیں کہ بلوچ قومی وسائل کا استحصال بند کریں بصورت دیگر مستقبل میں ان پر مزید شدت کے ساتھ حملے کریں گے۔

بی ایل اے کے ترجمان نے آخر میں اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز