کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہرگ میں مخبر د زر مری اور اسکے ساتھیوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں زر مری اور اسکا گروپ حالیہ فوجی کارروائیوں میں فوج کے ساتھ ملکر بلوچوں کو شناخت کرنے انکے گرفتاری و قتل میں ملوث ہونے کے ساتھ ہی ساتھ فوجی کارروائیوں کے دوران گھروں میں لوٹ مارکرنے اور گھروں کو نذر آتش کرنے عورتوں و بچوں پر تشدد انکو ڈرانے دھمکانے جیسے ناروا عمل میں بھی شریک رہے تھے عام بلوچوں کو گرفتاری راشن بندی کے نام پر ڈرا دھمکا کر سرینڈر کرنے اور قومی تحریک کے خلاف کام کرنے کا ترغیب دیتے تھے مخبری کے علاوہ عرصہ دراز سے خفیہ ایجنسی اور ایف سی کے ساتھ ملکر شاہرگ ہرنائی اور سبی میں اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی جیسے مجرمانہ عمل میں شریک تھے ، خفیہ اداروں اور ایف سی کرنل کے زیر نگرانی ہندو تاجروں اور کوئلہ کے ٹھیکداروں سے زبردستی بھتہ وصولی میں بھی ملوث تھے اکثروبیشتر زر مری اور اسکا گروپ بھتہ وصولی اور غنڈہ گردی کیلئے BLA کا نام بھی استعمال کرتے تھے اس گروہ کا سرغنہ اور باقی ارکان بھی اپنے انجام کے لئے تیار رہیں کیونکہ قومی تحریک کے غداروں کا انجام عبرتناک موت ہی ہوگا۔