سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںبی این ایف کا22 اور 23 اپریل کو بلوچستان بھر میں ہڑتال...

بی این ایف کا22 اور 23 اپریل کو بلوچستان بھر میں ہڑتال کی کال

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے 22 اور 23 اپریل کو بلوچستان بھرمیں پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کی بربریت عروج پر ہے ۔ آئے دن معصوم اور نہتے لوگوں کا اغوا اور بمباری روز کا معمول بن چکے ہیں ۔چین کے صدر کے آنے کی تیاری اور چین کو بلوچستان میں اپنا رٹ محفوظ دکھانے کیلئے اس آپریشن میں کئی دنوں سے تیزی لائی گئی ہے۔ جس سے گوادر کاشغر روڈ کے گرد و نواح میں بسنے والوں کو فوجی یلغار کے ذریعے علاقہ بدر ہو نے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ دشت زرین بگ اور پنہودی سمیت کیچ کے کئی علاقوں میں آج منگل کی صبح شروع ہونے والے فوجی آپریشن میں دو درجن سے زائد بلوچوں کو اغوا اور کئی گھروں کو مارٹر گولوں سے مسمار کیا گیاہے۔جبکہ تربت شہر سے 18 اپریل کو اغوا کئے گئے شعیب بلوچ کی لاش پھینکی گئی ہے ۔ آج منگل ہی کے روز علی الصبح مشکے کے علاقے گورجک میں آرمی نے ایک شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر تین دولہاؤں سمیت سات افراد کو اغوا کر لیا، بعد میں تینوں دولہاؤں سمیت چار افراد کی لاشوں کو لیویز انتظامیہ کے حوالے کرکے مقابلے میں مارنے کا ڈرامہ رچا کر میڈیا و دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی حالانکہ یہ چار بلوچ نہتے غیر مسلح فرزند بی ایس او آزاد اور بی این ایم کے کارکن تھے ، جن میں شاہ نواز بلوچ بی ایس اوآزاد اور اعجاز بلوچ، آفتاب بلوچ اور باسط بلوچ بی این ایم کے ممبر تھے۔ اسی طرح گزشتہ روز پنجگور تسپ میں شہیدیونس بلوچ اور شہید ودود بلوچ کے گھر پہ چھاپہ مار کر چادر و چاردیواری کی پامالی کی گئی ۔ پنجگور ہی میں بی این ایم کے کامریڈ نصیر کے گھر پر چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو ہراساں کیا گیا ۔ ترجمان نے کہا کہ یہ تمام کارروائیاں چینی صدر کی موجودگی میں ہونے کا مقصد چین کو یقین دلانا ہے کہ گوادر کاشغر اقتصادی راہداری پر بلوچ قوم رکاوٹ نہیں ہوسکتی، مگر ہم نے چین سمیت پوری دنیا کو پیغام دی ہے کہ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر بلوچستان میں کوئی منصوبہ ہمیں قبول نہیں۔چینی صدر کی غیر قانونی معاہدات اور بلوچستان میں حالیہ فوجی آپریشنوں و فرزندوں کی ہلاکت کے خلاف بی این ایف بلوچستان بھر میں 22 اپریل بروز بدھ اور 23 اپریل بروز جمعرات پہیہ جام و شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتی ہے، بلوچ عوام ، تاجر برادری اور ٹرانسپورٹر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان کی بربریت کے خلاف کھڑے ہوکر دنیا کو بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر آگاہ کرنے کیلئے رضاکارانہ طور ٹرانسپورٹ اور اپنے کار و باری مراکز بند ررکھیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز