چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںبی این ایم اور بی ایس او آزاد کی جانب سے 30...

بی این ایم اور بی ایس او آزاد کی جانب سے 30 دسمبر کو بانک کریمہ بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد نے اپنے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ بلوچ نیشنل موومنٹ اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کی جانب سے بلوچ سیاسی رہنماء شہید بانک کریمہ بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 30 (تیس) دسمبر کو سوشل میڈیا میں #TributeToKarimaBaloch کے ہیشٹیگ سے ایک مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے بلوچ قوم، تمام محکوم اقوام، ترقی پسند سیاسی پارٹیوں، طلبہ تنظیموں، سول سوسائٹی سمیت تمام طبقہ ہائے فکر کے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اسی دن بلوچ سیاسی رہنما شہید بانک کریمہ کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر سوشل میڈیا کے علاوہ تقریبات کا انعقاد کرکے شہید بانک کریمہ بلوچ کو خراج عقیدت پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز