شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںبی این ایم کی جانب جرمنی میں جبری گمشدگیوں و بلوچ خواتین...

بی این ایم کی جانب جرمنی میں جبری گمشدگیوں و بلوچ خواتین کی گرفتاریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

 

 

برلن ( ہمگام نیوز) جرمنی کے شہر کمینٹس میں ہفتے کے روز بلوچ نیشنل موومنٹ جرمنی زون کے زیر اہتمام بلوچ طلباء کی جبری گمشدگیوں، لواحقین پر کراچی پولیس کی تشدد اور بلوچستان میں ریاستی جبر پر ایک آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

ہاتھوں میں لاپتہ افراد کی تصویریں اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہوئے کارکنوں نے بلوچستان میں طلباء اور سیاسی کارکنوں کی جبری گمشدگیوں، بلوچ خواتین پر تشدد سمیت بلوچستان میں جاری ریاستی جبر پر لوگوں کو آگاہی دی اور اس موقع پر جرمن اور انگلش زبان میں ایک پمفلٹ بھی تقسیم کیا گیا جس میں بلوچستان میں حالیہ جبری گمشدگیوں، بلوچ خواتین پر ریاستی تشدد اور بلوچستان میں جاری بلوچ کش پالیسیوں پر تفصیلات درج تیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز