سیول ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ نیشنل موومنٹ ساؤتھ کوریا چیپٹر کی جانب سے پاکستانی آزادی کے دن 14 اگست کی مناسبت مظاہرہ کرکے یوم سیاہ منایا گیاـ
تفصیلات کے مطابق 14 اگست کو بلوچ سرگرم کارکنوں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا. بلوچ کارکنوں نے اس دن کے مناسبت سے بوسان شہر کے اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا.
مظاہرین نے بلوچستان میں پاکستانی مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بلوچستان کا بڑا جھنڈا بھی اٹھا رکھا تھا۔ جبکہ پاکستانی فوج کی جانب سے بلوچ قوم کی جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نسل کشی کے حوالے سے سینکڑوں پمفلٹ بھی عوام میں تقسیم کیے گئے۔