سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںبی وائی سی کراچی دو ہفتوں سے بلوچستان میں ہونے والے سیلاب...

بی وائی سی کراچی دو ہفتوں سے بلوچستان میں ہونے والے سیلاب زدہ علاقوں میں کام کررہی ہے

کراچی (ہمگام نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی ( کراچی ) دو ہفتوں سے بلوچستان میں ہونے والے سیلاب زدہ علاقوں میں کراچی کی عوام کی امداد سے بلوچستان کے علاقے وندر لسبیلہ ، بیلہ ، دریجی اور ایسے ہی ریموٹ علاقوں میں کام کر رہی ہے اور اپنی کوششوں سے کامیاب بھی ہوئی ہے ۔

لیکن نقصان اتنا زیادہ ہے کہ جتنی امداد کریں وہ کم ہے ۔ بی وائی سی ( کراچی ) کے ساتھ ساتھ بہت سے فلاحی ادارے بھی ان کاموں میں مشغول ہیں اور اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ان علاقوں میں راشن اور باقی ضرورت کی اشیا پہنچائے ۔
بلوچ یجیتی کمیٹی ( کراچی ) اور دیگر لیفٹ کی تنظیمیں جن میں کراچی بچاو تحریک ، وومین ڈیموکر ٹک فرنٹ ، عوامی ورکرز پارٹی اور پروگریو اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے ساتھ مل کر ایک نئے فلڈ ریلیف کیمپ کا آغاز کر رہی ہے جو کلفٹن پنجاب چورنگی اور دیگر علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ لگائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز