Homeانٹرنشنلتائیوان میں ہائی الرٹ چین کی فوجی مشقیں جاری

تائیوان میں ہائی الرٹ چین کی فوجی مشقیں جاری

تائیوان (ہمگام نیوز) چین نے ہفتے کے روز تائیوان کو گھیرے میں لینے کے لیے جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے تعینات کیے، کچھ دن پہلے تائیوانی صدر کی امریکی حکام سے ملاقات کے جواب میں چین نے فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

تائیوان کی وزارت دفاع نے بتایا کہ ہفتے کے روز جزیرے کے ارد گرد کم از کم آٹھ چینی جنگی جہازوں اور 42 لڑاکا طیاروں کا پتہ چلا ہے ،

انہوں نے مزید کہا کہ 29 جیٹ طیاروں نے تائیوان کے جنوب مغربی فضائی دفاعی شناختی زون (ADIZ) میں داخل ہوگئے ، جو اس سال ایک دن میں جنگی طیاروں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

 چین کی طرف سے 8 اور 10 اپریل کے درمیان تین روزہ مشق، اگست 2022 کے بعد سے سب سے بڑی (PLA) کی فوجی مشق ہوگی، جب چینی مسلح افواج نے 24 ملین سے بھی کم آبادی والے جزیرے کو گھیرے میں لیا ہے۔

 چین کی فوجی مشقیں آبنائے تائیوان کے سمندری علاقوں اور فضائی حدود میں جاری ہے

 چین تائیوان کو اپنا ایک الگ ہونے والا خطہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور جزیرے اور تیسرے ملک کے درمیان باضابطہ تعامل سے ناراض ہے اور اسے اندرونی معاملات میں مداخلت اور توہین قرار دیتا ہے۔

Exit mobile version