شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںتائیوان کی صورتحال پر امریکی صدر اور چینی صدر کے مابین تبادلہ...

تائیوان کی صورتحال پر امریکی صدر اور چینی صدر کے مابین تبادلہ خیال ۔

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق تائیوان کہ صورتحال پر امریکی صدر اور چینی صدر کے مابین تبادلہ خیال ہوا ہے ۔
وائٹ ہاوس میں جوبائیڈن نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ صدر شی جن پنگ نے تائیوان سے متعلق معاہدے کی پاسداری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

تائیوان نے چینی طیاروں کی دراندازی پر فکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے حملے کا خطرہ محسوس ہورہا ہے ۔
چند روز قبل چینی طیاروں نے تائیوان کی فضائی حدود میں پرواز کی تھی جو چین کا تائیوان کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی جارحیت تھی ۔
تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق تائیوان کی فضائی حدود پامال کرنے والے چینی طیارے ایٹمی صلاحیت سے لیس تھے ۔جبکہ ہم نے اپنے جیٹ طیاروں اور میزائل سسٹم سے اپنا بھرپور دفاع کیا ۔
واضح رہے چین اور تائیوان 1940
کی دہائی میں خانہ جنگی کے دوران الگ ہوا تھا لیکن بیجنگ کا اصرار ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ طاقت سے ان جزیرے کو حاصل کرئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز