سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںتاریخ کی طویل ترین بھوک ہڑتال، اروم شرمیلا کا نہ رکنے کا...

تاریخ کی طویل ترین بھوک ہڑتال، اروم شرمیلا کا نہ رکنے کا عزم

نیو دہلی(ہمگام نیوز) ریاست منی پور کی مشہور انسانی حقوق کارکن اروم شرمیلا کو پیر کو عدالتی حراست سے رہا کر دیا گیا۔

تاہم اورم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھیں گی۔

اروم شرمیلا کو جیل میں زبردستی ناک سے خوراک دی جاتی تھی۔

شرمیلا گزشتہ 15 سال سے منی پور میں مسلح افواج کو دیے جانے والے خصوصی قانون (افسپا) کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

اس سے پہلے بھی انہیں کئی بار رہائی کے بعد خود کشی کی کوشش کرنے کے الزام میں دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی مایوسی ظاہر کی کہ وہ جس مقصد کے لیے لڑ رہی ہیں اس لیے لوگوں کی حمایت اب کم ہوتی جا رہی ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک عوامی بحث کرانے کی بات کہی تھی جس میں وہ لوگوں سے پوچھنا چاہتی ہیں کہ آیا انہیں اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھنی چاہیے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز