تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تجابان میں دورانِ آپریشن پوگری کے پہاڑی سلسلے میں ایک بلوچ فرزند کو اغوا کرکے غائب کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دولتِ بدل پیشے کے حساب سے مزدور ہیں اور کئی سال پہلے انکے والد کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے اندر فوجی جارحیت کے دوران بڑے پیمانے پر لوگوں کو اٹھا کر غائب کیا جاتا ہے اور سالہا سال انکی خیر خبر تک نہیں دی جاتی اور انہیں عقوبت خانوں میں بند کرکے ازیتناک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
دولت ولد بدل کو سات روز پہلے ایسے ہی ایک فوجی جارحیت کے دوران اغوا کرلیا گیا جسکے تاحال کوئی معلومات حاصل نہیں کی جاسکی ہیں۔


