Homeخبریںتجابان: قابض فورسز کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے...

تجابان: قابض فورسز کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

شال:(ہمگام نیوز) بلوچستاننوں بریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تجابان میں قائم قابض فورسز کے کیمپ پر راکٹ فائر کیے جو کیمپ کے اندر گرے، جس سے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔

ترجمان کے مطابق سرمچاروں نے یہ کارروائی 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب بارہ بجے کے قریب سر انجام دی۔ حملے کے بعد ہراساں اور بوکھلائی ہوئی فورسز نے شہری آبادی پر اندھا دھند مارٹر گولے داغے جس کے نتیجے میں ایک معصوم بچہ زخمی ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ ریاستِ پاکستان ہمیشہ کی طرح سرمچاروں کے حملوں کے بعد انتقامی کارروائیوں میں عام شہریوں کو نشانہ بناتی ہے تاکہ بلوچ عوام کو سرمچاروں کی حمایت سے روکا جا سکے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ بلوچ سرمچاروں کی اصل قوت بلوچ عوام کی حمایت ہے اور عوام کے تعاون سے ہی بلوچستان کی آزاد ریاست کا خواب حقیقت کا روپ دھار سکے گا۔

بیان کے آخر میں کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور فورسز کے انخلاء تک حملے سر انجام دیتی رہیگی۔

Exit mobile version