Homeخبریںتحریک طالبان پاکستان نے اپنے دو ساتھیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق...

تحریک طالبان پاکستان نے اپنے دو ساتھیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی

پشاور (ہمگام نیوز) تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمدخراسانی کے بھیجے گئے ای میل کے مطابق گزشتہ روز جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب باجوڑ کے سرحدی علاقے میں ان کے ساتھیوں پر فوج کی طرف سے چھاپہ پڑا جس میں ان کے دو ساتھی مارے گئے۔

 

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خُراسانی نے اس جھڑپ میں قابض پاکستانی فوج کے کئی اہلکاروں کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

جاں بحق ہونے والے طالبان میں اسحاق عرف اسداللہ کا تعلق سوات اوربونیر کے سرحدی علاقے ایلم سے تھا،جبکہ عبداللہ کا تعلق سوات کے علاقے شکردرہ سے بتایا جارہا ہے ۔

Exit mobile version