Homeخبریںکراچی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلیدہ زعمران کے رہائشی دو...

کراچی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلیدہ زعمران کے رہائشی دو افراد ہلاک

کراچی(ہمگام نیوز) کراچی کے علاقے گارڈن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ،زامران سے تعلق رکھنے والے ملا مجیب اپنے بھتیجے انس کے ساتھ ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے ضلع کیچ کے علاقے زامران سے تعلق رکھنے والے ملا مجیب زامرانی کو اس کے محافظ سمیت ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے جس گاڑی پہ فائرنگ کی اس میں دو مرد اور تین خواتین سوار تھے، تاہم فائرنگ سے خواتین محفوظ رہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں مجیب الرحمن زامرانی ولد ادریس اور اس کا بھتیجہ انس ولد عامر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ملا مجیب زامرانی کے حوالے بعض زرائع کہتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں شدت پسند مذہبی گروپ لشکر طیبہ مکران ریجن کے سربراہ تھے اور ڈیتھ اسکواڈ سربراہ شفیق مینگل سے انتہائی قریبی تعلقات رکھتے تھے۔

Exit mobile version