تربت ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز عبدوئی بارڈر پر تیل لؤڈ کرنے کے دوران ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب دو بھائی آگ کی لپیٹ میں آگئے،
تفصیلات کے مطابق عبدوئی بارڈر پر تیل کے کاروبار کے دوران لسبیلہ کے رہائشی دو بھائی اس وقت جھلس کرزخمی ہوئے جب انکی گاڑی میں تیل لوڈ کیا جارہا تھا، ان میں سیایک بھائی کا نام ہاشم بتایا جاتا ہے،اس وقت وہ تربت کے مقامی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔