شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںتربت، قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک شخص جبری اغواء

تربت، قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک شخص جبری اغواء

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے میری کلگ سے ایک بلوچ نوجوان گزشتہ 6 دنوں سے لاپتہ ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص کو قابض پاکستانی فوج نے جبری طور پر اغواء کرلیا ہے

جبری اغواء ہونے والے نوجوان کی شناخت دادشاہ ولد عبد الرحیم سکنہ بلیدہ سلو کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے کام سے تربت آئے ہوئے تھے جہاں انہیں 6 روز قبل 4 جون کو جبری اغواء کا شکار بنایا گیا۔

دادشاہ کے لواحقین کی جانب سے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ان کے لاپتہ ہونے کی بیان جاری کی تھی اور لوگوں کو ان کے تلاش میں مدد کی اپیل کی تھی تاہم خاندانی ذرائع نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے انہیں فوج نے جبری اغواء کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ علاقائی مکین افراد کا کہنا ہے کہ ان کو قابض پاکستانی فوج نے جبری طور پر اغواء کرکے اپنے عقوبت خانوں میں منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز