یکشنبه, جنوري 12, 2025
Homeخبریںتربت، ہوشاپ اور مشکے سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں دو سگے بھائی...

تربت، ہوشاپ اور مشکے سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں دو سگے بھائی سمیت چار افراد اغواء

(ہمگام نیوز )

تربت اور ہوشاپ میں پاکستانی فورسز نے دو بلوچ فرزندوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کیچ کے علاقے ہیرونک میں قابض پاکستانی فوج نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر دولت ولد حسن سکنہ ہیرونک کوحراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔ جبکہ فوج نے چھاپے کے دوران خواتین ،بچوں اور گھرمیں موجو د دوسرے لوگوں کو شدید تشدد کانشانہ بنایا۔

ہوشاپ کے علاقے پر کوٹگ میں قبضہ گیر پاکستانی فوج نے چھاپہ مارکر منیر ولد مزار کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

جبکہ مشکے میں پاکستانی فوج کا چھاپہ ،دوسگے بھائی کو حراست کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے مشکے کے علاقے پروار میں ایک گھر پرچھاپہ مار کر دو سگے بھائی عبدالحق ،محمد آصف ولدجنگی خان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز