تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچی زبان کے فن کار وارث بزنجو کی رہائش گاہ اور دکان پر فائرنگ حملہ آور گرفتار ہوسکے نہ ایف آئی آر چاک ہوئی، ادبی اور سماجی حلقوں کی جانب سے واقعہ کی مذمت۔
گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے نے بلوچی زبان کے گلوکار وارث بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی اور گھر والوں کو ہراساں کیا جبکہ بعد اسی. مسلح گروہ نے قریب واقع وارث بزنجو کے دکان کی شٹرڈاؤن پر بھی گولیاں چلائیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ 20 منٹ تک جاری رہا جبکہ مسلح افراد بغیر خوف گولیاں فائر کرتے رہے اور پھر آسانی سے فرار ہوگئے پولیس یا دیگر کسی ادارے کی جانب سے ان کی گرفتاری کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا اور نہ ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فائرنگ کے دوران اس جانب آنے کی زحمت کی۔
سماجی اور ادبی حلقوں نے اس واقعہ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بلوچی میوزک اور زبان و ادب کے ساتھ اسے ایک سازش قرار دیا ہے اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔