جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںتربت۔ بلیدہ کے مایہ ناز کرکٹر اور فٹبالر کیپٹن جہانزیب جے جے...

تربت۔ بلیدہ کے مایہ ناز کرکٹر اور فٹبالر کیپٹن جہانزیب جے جے روڑ حادثے میں شدید زخمی

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلیدہ کے مایہ ناز کرکٹر اور فٹبالر کیپٹن جہانزیب جے جے روڑ حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے
سر اور جبڑے ٹوٹ گئے ہیں، طبیعت بہت سریس ہے۔ اسے ہنگامی صورت میں کراچی جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلیدہ کے مایہ ناز کرکٹر اور فٹالر جہانزیب جے جے ولد شریف روڈ حادثے میں شدید زخمی ہوگیا ہے طبیعت بہت سریس ہے۔ اسے ہنگامی صورت میں کراچی جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

19 اگست کی شام کو تربت سے فٹبال میچ کھیلنے کے بعد وہ بلیدہ آرہے تھے کہ راستے میں سڑک پر پڑے بجریوں سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سے گر گئے جس سے انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ تربت ایمرجنسی میں سہولیات نہ ہونے کے سبب انہیں کراچی منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق سر اور جبڑوں کے میجر آپریشن کرنے پڑیں گے۔

جہانزیب کے والد ایک دیہاڑی دار مزدور ہیں۔ انہیں اتنی گنجائش نہیں ہیکہ اپنی مدد آپ کے تحت علاج معالجہ کروا سکیں۔ اس لئے جہانزیب کے ٹیم میں شامل کھلاڑیوں اور نوجوانوں نے اہلیان بلیدہ، کیچ اور بلوچستان کے غیور عوام سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔

صاحب مال حضرات سے گزارش کی جاتی ہیکہ مشکل کی اس گڑی میں بلیدہ کے اس ٹیلنٹڈ نوجوان کی زندگی بچانے میں مدد کریں۔

رابطہ: شریف بلوچ (والد جہانزیب)
0313 2821797
ٹیم ممبرز :
+92 313 2123330
+92 311 7712666
+92 313 2755893

یہ بھی پڑھیں

فیچرز