سه شنبه, نوومبر 19, 2024
Homeخبریںتربت ائیرپورٹ کو ایندھن فراہم کرنے والے ٹینکر پر حملے کی ذمہ...

تربت ائیرپورٹ کو ایندھن فراہم کرنے والے ٹینکر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل ایف

 

تربت (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ نے تربت میں ائیر پورٹ کو ایندھن فراہم کرنے والی ٹرک پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوے کہا کہ گزشتہ شب 8 بجے تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاون کے قریب ہمارے سرمچاروں نے ائیرپورٹ کو ایندھن سپلائی کرنے والی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) ٹینکر کو نشانہ بنایا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حملے میں ٹینکر اور عملہ کو نقصان پہنچا ہے اور قابض پاکستان پر حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز