دوشنبه, مارچ 16, 2026
Homeخبریںتربت ائیر پورٹ سے ڈی بلوچ تک ایف ڈبلیو او کی مشینری...

تربت ائیر پورٹ سے ڈی بلوچ تک ایف ڈبلیو او کی مشینری اور اہلکاروں پر حملہ

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تربت کے ائیرپورٹ روڈ سے لیکر ڈی بلوچ تک بننے والی سڑک کی مشینری سمیت ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں پر سرمچاروں نے حملہ کردیا ہے.

علاقائی ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ائیرپورٹ روڈ سے لیکر ڈی بلوچ تک بننے والی روڈ پر گزشتہ رات نو بجے کے قریب مسلح افراد نے حملہ کیا ہے.

زرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کمپنی کے سارے مشینری کو آگ لگا دیا اور قریب میں بننے والی سرکاری ہاؤسنگ سائیٹ پر حملہ کرکے وہاں بھی موجود سارے مشینری کو آگ لگا دیا ہے کمپنی کے سیکیورٹی کیلئے قائم چیک پوسٹ اور ہاؤسنگ سائیٹ کے قریب رہائش پزیر ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں پر مسلح افراد نے بھی حملہ کیا ہے جسکے نتیجے سرکاری اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز