کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے گزشتہ روز اسٹنٹ کمیشنر تربت کی جانب سے ڈاکٹروں کی تذلیل اور ان کے کلینک بند کرنے کے ردعمل میں کہا کہ اسنٹٹ کمیشنر کی جانب سے نجی اسپتال کا دورہ اور وہاں پہ ڈاکٹروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنا باعث افسوس اور قابلِ تشویش ہے ۔ بی ڈی ایف نے کہا کہ اپنے ACRs کے بہتری کے لیے ڈاکٹرز جیسے سافٹ ٹارگٹس کے بجائے تربت میں جاری منشیات فروشی اور چوری چکاری کو روکیے تو زیادہ بہتر اور فلاحی اقدام ہوگا۔
امن امان کے صورتحال کے حوالے سے موصوف کئی بھی نظر نہیں آتے ۔ آئے روز ہاسپٹلزاور ڈاکٹرز پر چھاپے کے لیے تیار ہیں ۔اس طرح کے واقعات اور صوبائی حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ مرکوزہ آفیسر کو فورا” تبادلہ کیا جائے اور ڈاکٹروں کے بند کلینک کھولیں جایئں بصورت دیگر احتجاج کا دایئرہ پورے صوبے میں پھیل سکتا ہے۔