شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںتربت : ایک ہی ہفتے میں تربت پریس کلب میں دوسری چوری

تربت : ایک ہی ہفتے میں تربت پریس کلب میں دوسری چوری

تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت میں پریس کلب کے آفس بوائے عبدالرزاق کی موٹر سائیکل گزشتہ شب تربت پریس کلب کے احاطے میں چوری کرلی گئی۔

علاقائی زرائع کے مطابق اس سے قبل اسی ہفتے چوروں نے رات کو پریس کلب میں گھس کر پانی کی پائپ چرائی تھی۔

آفس بوائے عبدالرزاق نے سٹی تھانہ تربت میں موٹرسائیکل چوری کی رپورٹ درج کرائی ہے تاہم پولیس نے ابھی تک دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ تربت پریس کلب شہر کے مصروف ترین شاہراہ پر واقع ہے جہاں رات کو پولیس کی گشت بھی ہوتی ہے جبکہ یہ علاقہ رمضان کے دوران لوگوں کی آمدورفت کے باعث مصروف بھی ہے۔ اس کے ساتھ قریب ہی ڈپٹی کمشنر کیچ کی رہائش گاہ لیویز لاک اپ اور کچھ فاصلے پر سٹی تھانہ تربت واقع ہے۔

تربت پریس کلب میں ایک ہی ہفتے میں متواتر چوری کی واردات کے باوجود پولیس اور انتظامیہ کی خاموشی حیران کن ہے۔

تربت پریس کلب ترجمان نے اس امر پر سخت افسوس ظاہر کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی ہے اور اس بات پر حیرت ظاہر کی ہے کہ ڈپٹی کمشنر کیچ کی رہائش گاہ پر 24 گھنٹے سیکیورٹی کی موجودگی کے باوجود اس کے عین قریب واقع تربت پریس کلب میں چوری کی مسلسل وارداتیں کیسے ممکن ہوئی ہیں۔

ترجمان نے آل پارٹیز کیچ سے شھر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور پولیس کی خاموشی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز