کیچ( ہمگام نیوز ) ہمگام نمائندہ کے مطابق تربت شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تربت شہر میں 15 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے، خدشہ ہے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے سے بھی تجاوز کرے گی.
طویل لوڈشیڈنگ کے باعث لوگوں کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں، اور نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج بن ہوچکا ہے۔زرائع کے مطابق بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف 25 تاریخ کو تربت شہر میں ایک ریلی نکالی جائے گی. علاقہ مکینوں کا کہنا ہے لوڈشیڈنگ سے پریشان تمام لوگ ریلی میں شرکت کر کے واپڈا کے خلاف بھر پور احتجاج کریں.


