تربت ( ہمگام بیوز)بلوچی زبان کے نوجوان شاعر حفیظ رئوف کے گھر کا محاصرہ ۔کل شام سے پولیس نے ڈاکٹر کالونی تربت میں حفیظ رئوف کے گھر کو گھیر لیا ہے اطلاع کے مطابق گھر میں مرد موجود نہیں صرف خواتین ہیں پولیس کو خواتین اہلکارو ں کی مدد بھی حاصل ہے مقامی میڈیا کو ابھی تک کوئی معلومات مہیا نہیں کی گئی ہیں ۔محاصرے کے سبب خواتین اور بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔