Homeخبریںتربت: بلیدہ میں فائرنگ سے گوریلا کمانڈر ماما بگٹی ساتھی سمیت شہید

تربت: بلیدہ میں فائرنگ سے گوریلا کمانڈر ماما بگٹی ساتھی سمیت شہید

تربت(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے زامران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچ گوریلا کمانڈر ماما بگٹی اور شکیل بلوچ شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے دونوں فرزند بلوچ مزاحمتی تنظیم کے سرمچار تھے۔

ماما بگٹی کے متعلق ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وہ بلوچ مزاحمتی تنظیم کے ایک اہم اور انتہائی قابل کمانڈر تھے، جنہیں ان کے ساتھی شکیل عرف اسد بلوچ کے ہمراہ تربت کے علاقے زامران میں شہید کیا گیا۔

سوشل میڈیا میں مختلف نیوز ذرائع کے مطابق دونوں سرمچاروں کو ریاستی آلہ کاروں نے شہید کیا ہے، تاہم متعلقہ آزادی پسند تنظیم کی جانب سے تاحال کوئی مصدقہ خبر یا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Exit mobile version