تربت(ہمگام نیوز)کیچ کے سول ہسپتال میں پاکستانی فورسز نے تین بلوچ فرزندوں کی لاشیں انتظامیہ کے حوالے کر دیئے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے تربت سول ہسپتال میں تین لاپتہ بلوچ فرزندوں کی لاشیں پہنچا دیے جن میں ایک کی شناخت دشت کے علاقے ملائی نگور رہائشی ثناء اللہ بلوچ نامی کمسن نوجوان کے نام سے ہوئی جنہیں چھ ماہ قبل پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گودار سے اغواء کرکے لاپتہ کردیا تھا ، پاکستانی آرمی نے انہیں جعلی مقابلے کا نام دے کر شہید کر نے دعو ی کیا ہے۔باقی دو لاشوں کی اب تک شناخت نہیں ہوئی ہیں


