Homeخبریںتربت: جسٹس فار شاہینہ شاہین کمیٹی کی جانب سے فدا شھید چوک...

تربت: جسٹس فار شاہینہ شاہین کمیٹی کی جانب سے فدا شھید چوک پر علامتی بھوک ہڑتال قائم

تربت: جسٹس فار شاہینہ شاہین کمیٹی کی جانب سے فدا شھید چوک پر علامتی بھوک ہڑتال قائم

تربت(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں جسٹس فار شاہینہ شاہین کمیٹی کی جانب سے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کردیا

تفصیلات کے مطابق جسٹس فار شاہینہ شاہین کمیٹی کی جانب سے فدا شھید چوک پر علامتی بھوک ہڑتال قائم، شہریوں کی جانب سے کیمپ لگانے کا مقصد شہید شاہینہ شاھین کے بے رحمانہ قتل کی مذمت کے ساتھ پولیس کی طرف سے کیس میں سست روی اور قاتلوں کی عدم گرفتاری ہے۔

ایچ آر سی پی اور تربت سول سوسائٹی نے بھوک ہڑتالی کیمپ کی حمایت کر رکھی ہے۔ کیمپ کے پہلے دن سیاسی رہنماؤں، سماجی شخصیات، طلبہ و طالبات کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Exit mobile version