Homeخبریںخضدار: منشیات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

خضدار: منشیات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

خضدار: منشیات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

خضدار(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں عورتوں نے منشیات فروشوں اور منشیات کے اڈوں کے خلاف ریلی نکالی

تفصیلات کے مطابق خضدار میں خواتین کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف آزادی چوک خضدار سے ایک ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے خضدار پریس کلب پہنچے، خضدار میں بڑھتی ہوئی منشیات اور اس کے تدارک کے لئے انتظامی سطح پر کوئی اقدام نہ اٹھانے کے خلاف خواتین شدید نعرے بازی اور منشیات کی روک تھام کے لئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کررہے تھے

ریلی میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ خضدار سمیت بلوچستان میں منشیات کے آخری اڈے ختم ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے منشیات کے کاروبار میں ملوث بڑے مگر مچھوں اور انکے سرپرستی کرنے والوں پر ہاتھ ڈالا جائے

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو سوچھے سمجھے سازش کے تحت تعلیم سے دور رکھ کر منشیات کی جانب دھکیل رہے ہیں نسل نو کو منشیات جیسے لعنت سے بچانے اور انہیں تعلیم کی جانب راغب کرنے کے لئے میدان میں نکلے ہیں

ریلی سے خواتین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خضدار سمیت پورے بلوچستان کے تقریباً ہرگلی و کوچہ میں منشیات کے مختلف اقسام جن میں چرس، ہیرون، افیون، شیشہ، تریاک، شراب، گھٹکا، رتن، جیم وغیرہ شامل ہیں باآسانی ریوڑی کی طرح دستیاب ہیں، جسکا تیزی سے شکار ہمارے مستقبل کے معمار ہورہے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس و دیگر انتظامیہ منشیات فروشوں و ان کے اڈوں سے مبینہ طور پر باخبر ہونے کے باجود ان کے خلاف کارروائی کے بجائے نا معلوم وجوہات کی بنا پر خاموش تماشاہی بنی بیٹھے ہیں، خضدار میں منشیات کے اڈوں کو نہ صرف انتظامی بلکہ بااثر افراد کی تعاون حاصل ہیں، اب ہم خواتین مجبور ہوکر نسل نو کو منشیات سے بچانے اور تعلیم کی طرف مائل کرنے کے لئے گھروں سے نکلے ہیں خضدار میں منشیات کے آخری اڈے ختم ہونے تک ہمارا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا

انہوں نے وزیر اعلیٰ سمیت حکومتی حلقوں سے مطالبہ کیا کہ خضدار میں منشیات کی لعنت کو روکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں

Exit mobile version