Homeخبریںتربت حملے کی زمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

تربت حملے کی زمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شپ کیچ،گوگدان میں ایف ڈبلیو او،کنسٹریکشن کمپنی کی کیمپ پر سرمچاروں نے حملہ کیا،وہاں موجود 20 کے قریب افراد ہلاک کچھ کو زخمی ہوئے،یاد رہے کہ fwo پاکستانی فوج کی ایک کنسٹریکشن کمپنی ہے،جیو اقتصادی راہداری کے نام پر گوادر تا کاشغر ایک روڈ بنایا جا رہا ہے یہ روڈ ایک سامراجی منصوبہ ہے،پاکستان اور اسکا پاٹنر چین مل کر بلوچ وطن خصوصا ساحل،بحر بلوچ کو خطے میں اپنی سامراجی استحصال مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں،گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ ایک طرف پاکستانی فوج مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ عوام کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر فوجی کاروائی کر رہی ہے،بلوچ دیہاتوں پر بمباری گھروں کو نذر آتش کرنا،شہریوں کو قتل کرنا اوراُٹھا کر غائب کرنا پاکستانی فوج کی مقبوضہ بلوچستان میں معمول کی کاروائیاں بن چکی ہیں،اس مجوزہ روڈ کے ارد گرد آباد دیہاتوں کو فوج زبردستی منہدم کرکے بلوچ عوام کو نقل مکانی پر مجبور کر رہی ہے، بلوچ عوام ترقی کے نام پر ایسی سامراجی منصوبوں کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے،ہم ایک مرتبہ پھر سندھی،سرائیکی،پختون خواہ کے عوام کو بتا دیتے ہیں کہ اپنی جوانی کو پاکستان کے سامراجی منصوبوں کے بھینٹ چڑھنے کے لیے fwo سمیت کسی بھی کنسٹرکیشن کمپنیوں میں کام کرنے کے لیے بلوچستان نہ بھیجیں،اس لیے کہ بلوچ قابض ریاست سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے ۔

Exit mobile version