یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںتربت سے نوجوان کی جبراًن گمشدگی کیخلاف مظاہرہ

تربت سے نوجوان کی جبراًن گمشدگی کیخلاف مظاہرہ

تربت (ھمگام نیوز) لاپتہ زمان بلوچ کی بازیابی کے لیے اہل خانہ نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ ہوشاپ کراس پر سی پیک شاہراہ بلاک کردیا،زمان بلوچ کی بازیابی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔

 تربت سے 10 فروری کو. مبینہ طور پر لاپتہ نوجوان زمان بلوچ کے اہلخانہ نے علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر پیر کی شام کو ہوشاپ کراس پر سی پیک شاہراہ بلاک کردیا، بڑی تعداد میں خواتین، بچے اور مرد شاہراہ پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ شاہراہ پر دھرنا کے سبب ٹریفک کی آمدورفت متاثر اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

احتجاج پر بیٹھے افراد کا کہنا ہے کہ زمان بلوچ کی بازیابی تک ان کا دھرنا غیر معینہ مدت کے لیے جاری رہے گا۔ زمان بلوچ کے اہل خانہ نے کل تربت میں تربت پریس کلب اور کراچی میں کراچی پریس کلب میں زمان بلوچ کی گمشدگی کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی اور پیر کو سی پیک شاہراہ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔

پیر کی صبح تربت یونیورسٹی میں بھی زمان بلوچ کی گمشدگی کے خلاف پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ایڈمن بلاک کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز