دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںتربت سے پاکستانی فوج نے ایک اور نوجوان کو جبری طور پر...

تربت سے پاکستانی فوج نے ایک اور نوجوان کو جبری طور پر اغواء کر دیا:

تربت (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ تربت شہر گوڑا چوک سے قبضہ گیر فوج نے ایک اور نوجوان کو جبری طور پر اغواء کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت گھوڑا چوک کے مقام پر پاکستانی فوج اور انٹیلیجنس ایجنسی نے محمد موسیٰ ولد محمد امین نامی ایک نوجوان کو جبری طور پر اغواء کرکے اپنے اذیت خانوں میں منتقل کر دیا ہے۔

جبری اغواء کے بعد خواتین اور بچوں نے تربت ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دے دیا اور محمد موسی ولد محمد امین کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز