سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںتربت: شہید شاہینہ شاہین کی قتل اور ان کے قاتلوں کی عدم...

تربت: شہید شاہینہ شاہین کی قتل اور ان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف آج ریلی نکالی گئی

 

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح شاہینہ شاہین کی قتل اور ان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں ریلی نکالی گئی

تفصیلات کے مطابق شہید شاہینہ شاہین کی شہادت کے خلاف جسٹس فار شہید شاہینہ شاہین کی جانب سے پبلک لائبریری سے فدا شہید چوک تک مظاہرہ کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

احتجاج میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ شاہینہ شاہین کی بہیمانہ قتل کو 12 دن گزر چکے ہیں، مقدمہ ان کے شوہر محراب گچکی کے نام سے درج کی گئی ہے، مجرم کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور کیس میں کوئی پیش رفت بھی سامنے نہیں آئی ہے، تربت پولیس اور انتظامہ مجرم کو گرفتار کرنے کہ بجائے ہمارے ریلی اور احتجاج میں رکاوٹ بن رہے ہیں، کیا تربت پولیس مجرم کہ ہاتھوں اتنی بے بس ہے۔

‫احتجاج میں شریک شرکاء نے شہید شاہینہ شاہین کی قتل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، شرکاء نے اپنے ہاتھوں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شہید شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کے خلاف نعرہ درج تھے۔‬

مظاہرین نے شہید فدا چوک پر دھرنا دیا اور جلسہ منعقد کیا جہاں پہ خواتین مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہینہ بلوچ کی شہادت کو بلوچ سماج میں عورتوں کی آواز دبانے اور عورت کو پس منظر میں رکھنے کی مذموم کوشش ہے۔‬

یہ بھی پڑھیں

فیچرز