کوئٹہ (ہمگام نیوز ) تربت کے علاقے ہوشاب سے ایک شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ہے جن کی شناخت خدابخش بلوچ کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہوشاب کے علاقے پرکوتاگ کے قریبی علاقے سے قانون نافذکرنے والے اداروں نے ایک شخص کی لاش برآمد کی جس کی شناخت خدابخش ولد پیربخش بلوچ کے نام سے ہوئی ہے مذکورہ شخص کرکی سب تحصیل ہوشاب کارہایشی بتایاجاتاہے تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹرانسپورٹر راہنماء ہلاک۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح ضلع تربت کے علاقے گومازی تمپ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے آزادی سندھ-بلوچستان بس یونین کے نائب چےئرمین یونس آزادی ولدگہرام کو قتل کر دیا اورفرار ہوگئے ۔لیویز نے لاش ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔


