تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں تربت شہر کے حدود میں فائرنگ کے دو الگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی۔
تفصیلات کے مطابق ڈنُّک میں آج شام پانچ بجے ڈپو مالک اور دوسرے گروپ کے مابین لین دین کےمسئلے پر تکرار فائرنگ تک جا پہنچی جس کے نتیجے میں گولی لگنے سےگاڑی ڈرائیور غلام قادر دشتی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اور ڈرائیور مُہیم رشیدزخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق انہوں نے کاروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جس ڈپو پر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے اس کا مالک باڈر ٹریڈ یونین کا نائب صدر ہے۔
دوسرے فائرنگ واقعے میں دشتی بازار کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کی شناخت النوید سروس اسٹیشن کے مالک مُلا نوید کے نام سے ہوگئی ہے جس کو تربت ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس واقعے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔


