تربت(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت کے مقام کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے قابض پاکستانی فورسز کی گاڑی کوبم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
اب تک اطلاعات کے مطابق قابض فورسز کی گاڑی کو تربت میں آبسر دوکرم ندی کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
علاقے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اسکی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا ہوا ہے تاہم اس حملے کی تصدیق حکام کی جانب سے نہیں کی گئی ہے۔ جبکہ قابض فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔
تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی آزادی پسند بلوچ تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔