یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںتربت قابض پاکستانی فورسز کے آلہ کاروں ہاتھوں نوجوان جبری طور...

تربت قابض پاکستانی فورسز کے آلہ کاروں ہاتھوں نوجوان جبری طور لاپتہ

تربت (ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت میں واقعہ زوندان کیمپ کے قریب سے قابض فورسز کے مقامی آلہ کاروں نے ندیم ولد سلیم، سکنہ گلی بلیدہ نامی نوجوان کو اسلح کے زور پر اغوا کرکے لے گئے ۔بتایا جارہاہے کہ موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے نوجوان کو روکا، جس کے بعد زبردستی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کہ اغواء کار سادہ لباس میں تھے مگر ان کے پاس جدید اسلحہ تھا اور ان کے انداز و رویے سے نشئی لگ رہے تھے جس سے واضح تھا کہ ان کا تعلق سرکاری حمایت مسلح گروہ “ڈیتھ اسکواڈ” سے ہے۔

بلوچستان میں “ڈیتھ اسکواڈ” ایسے غیر رسمی مسلح گروہوں کو کہا جاتا ہے جو ریاستی اداروں حمایت سے سرگرم ہوتے ہیں۔ ان کا مقصد مخالف سیاسی کارکنان، انسانی حقوق کے علمبرداروں کو نشانہ بنانا ہوتا ہے۔ یہ گروہ عموماً سادہ لباس میں کام کرتے ہیں۔ انھیں قابض ریاست کی جانب سے جرائم کرنے کا لائسنس دیا جاتاہے وہ منشیات کی نہ صرف کثرت سے استعمال کرتے ہیں بلکہ فروخت بھی کرتے ہیں ،چوری لوٹ مار دیگر جرائم میں پیش پیش رہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز