پنجشنبه, دسمبر 26, 2024
Homeخبریںتربت میں فائرنگ کرکے ریاستی مخبر حکیم کو ہلاک کیا :بی ایل...

تربت میں فائرنگ کرکے ریاستی مخبر حکیم کو ہلاک کیا :بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ایک شخص کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلوچ سرمچاروں نے جمعہ کے روز تربت کے علاقے آبسر میں فائرنگ کرکے ریاستی مخبر حکیم کو ہلاک کیا حکیم نیشنل پارٹی کے رہنما ملاّ برکت کی سربراہی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا کارندہ تھا ملابرکت، راشد پٹھان اور علی حیدر جیسے لوگ نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے بلوچ نسل کشی میں فورسز کا ساتھ دے رہے ہیں بلوچ قوم سے اپیل ہے کہ وہ ایسے لوگوں کی صحبت سے دور رہیں یہ عناصر ریاستی فورسزکے ساتھ مل کر لالچ اور اقتدار کیلئے معصوم شہریوں کو قتل اور بلوچ قومی تحریک کے خلاف سرگرم ہیں بی ایل ایف واضح کرتی ہے کہ بلوچ دشمن کا تعلق کسی بھی پارٹی یا رنگ و نسل سے ہو، اسے معاف نہیں کیا جا ئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز