یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںتربت میں پاکستانی قابض افواج کی ڈرون کے ذریعے چادر و چار...

تربت میں پاکستانی قابض افواج کی ڈرون کے ذریعے چادر و چار دیواری کی سنگین خلاف ورزیاں، عوام شدید خوف کا شکار

تربت (ہمگام نیوز) تربت کے علاقے ناسرآباد میں پاکستانی قابض افواج اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کی جانب سے عوام کی نجی زندگی میں مداخلت کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، جن میں ڈرون کیمروں کا غیر قانونی اور خوفناک استعمال شامل ہے۔

مقامی افراد کے مطابق ، رات کے اوقات میں ڈرون کیمرے ان کے گھروں کے ارد گرد پرواز کرتے ہیں، جس سے چادر و چار دیواری کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

اس عمل نے عوام کو شدید ذہنی اور نفسیاتی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے، اور لوگوں کو اپنے گھروں میں بھی تحفظ کا احساس نہیں ہوتا۔مقامی افراد نے شکایت کی ہے کہ یہ ڈرون مسلسل ان کے گھروں کی نگرانی کرتے ہیں، جس سے ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کی جا رہی ہے اور رات کی نیند بھی متاثر ہو رہی ہے۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ نگرانی کا سلسلہ قابض افواج کے مورچوں کے ساتھ مل کر ایک قید خانہ جیسی صورتحال پیدا کر چکا ہے۔ مریضوں کو ہسپتال لے جانے کے دوران بھی انہیں ڈرون کی نگرانی اور خوف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز