تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک۔ ہلاک ہونے والے شخص کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق پاکستانی خفیہ اداروں کے لوکل نیٹورک سے تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے سیٹلائیٹ ٹاؤن تربت میں فائرنگ کر کے عبدالکریم ولد حاجی محمد رحیم کو ہلاک کردیا۔ عبدالکریم کا تعلق تربت کے علاقے بہمن سے بتایا جاتا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ عبدالکریم تربت میں پاکستانی خفیہ اداروں کے لئے کام کرنے والے ڈیتھ اسکواڈ کا کارندہ تھا۔ وہ ہمیشہ پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی سرپرستی میں نکالی جانے والی ریلیوں میں نمایاں نظر آتا رہا ہے۔
اس طرح کے پاکستانی فوج کے ایجنٹوں کو بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں نشانہ بناتی رہی ہیں تاہم اس واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔