سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںتربت و تمپ میں مسلح افراد کی گهر و گاڑی پہ فائرنگ

تربت و تمپ میں مسلح افراد کی گهر و گاڑی پہ فائرنگ

تربت(ہمگام نیوز)نیشنل پارٹی بلوچستان وحدت کے صدر کہدہ اکرم دشتی کے گھر دشت کھڈان میں مسلح افراد کا مبینہ حملہ، ایک گاڈی اپنے ساتھ لے گئے۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے دشت کھڈان میں نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور پی بی 50کیچ سے ضمنی الیکشن کے امیدوار کہدہ اکرم دشتی کے گھر پر مبینہ حملہ کر کے وہاں سے ایک گاڈی کو اپنے ساتھ لے گئے۔تاہم اس دوران کہدہ اکرم گھر پر موجود نہیں تھے۔ یاد رہے کہ نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر کہدہ اکرم دشتی کے بھائی اکبر دشتی کو تین ساتھیوں کے ہمراہ دشت کھڈان سے کرکک جاتے ہوئے گزشتہ روز مسلح افراد اغواء کر کے لے گئے تھے جو تاحال لاپتہ ہیں ۔دریں ثناء تمپ میں پولیس کی گشتی گاڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ۔ یہاں سے آمدہ اطلاع کے مطابق اتوار کے روز تمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گشتی گاڈی کو نشانہ بنا کر اس پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس نے ملزمان پر جوابی حملہ کیاجس سے ملزمان فرار ہوگئے۔دریں ثناء تمپ میں ایک گاڈی کو اچانک آگ لگنے سے دشت کے رہائشی دو افراد رسول بخش اور محمد امین جھلس گئے جنہیں فوری طبعی امداد کے لیئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز