تربت( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت میں دس گھنٹے سے بجلی غائب ہونے کے باعث عوام ازیت میں مبتلا ہے ـ
تفصیلات کے مطابق دن کے تین بجے سے شاہی تمپ، تنزگ اور کوشکلات فیڈرز سے بجلی غائب ہونے کے باعث لوگ گرمی سے رل گئیں ہیں ـ
جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دس گھنٹے سے بجلی غائب ہے لیکن کیسکو مکران غفلت کی نیند سو رہی ہے.کیسکو حکام کی جانب سے ابھی تک بجلی نہ ہونے کی وجہ نہیں بتائی جارہی ہے.
لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ ایک طرف واپڈا اور دوسری طرف ڈینگی مچھروں نے عوام کی زندگی کو محال کرکے رکھ دیا ہے ، ہمیں خدشہ ہے ڈینگی مچھر تاریکی کا فائدہ اٹھاکر آبادی کو اپنے لپیٹ میں لے سکتے ہیں ـ
خیال رہے کہ تربت کا شمار بلوچستان کے گرم ترین علاقوں میں ہوتا ہے گزشتہ سال 2017 میں تربت گرمی ریکارڈ درجہ حرارت 53.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، اس سے قبل تربت میں 30 مئی 2009 کو سب سے زیادہ 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا ـ