Homeخبریںتربت:2 پاکستانی آفیسر سمیت 4 افراد اغواء

تربت:2 پاکستانی آفیسر سمیت 4 افراد اغواء

کوئٹہ(ہمگام نیوز) تربت میں نامعلوم مسلح افراد 2سرکاری آفیسران سمیت4افراد کو اغواء کرکے لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو تربت کے علاقے زرین بوغ کے قریب سے نامعلوم مسلح افراد گن پوائنٹ پر 4افراد کو اغواء کرکے لے گئے جن میں دو سرکاری آفیسران بی اینڈ آر کے ایس ڈی او فدا ، محکمہ آبپاشی کے سب انجینئر رحیم جان ٹھیکیدارمحبوب اور غلام نبی شامل ہیں واضح رہے سرکاری آفیسران ہر بن اینڈ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی سکیمات کا معائنہ کررہے تھے کہ مسلح افراد انہیں اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے نامعلوم سمت کی (جانب روانہ ہوگئے

Exit mobile version