Homeخبریںقلات: نرمک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خیر جان لہڑی نامی...

قلات: نرمک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خیر جان لہڑی نامی مخبر ہلاک

قلات:(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قلات کے سب تحصیل نرمک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت خیر جان لہڑی کے نام سے ہوئی ہے جوکہ نرمک کا مقامی بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیر جان لہڑی ایک دیرینہ مخبر تھا جو پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی ایما پر سالوں سے مختلف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قتل کے بنیادی محرکات مخبری کی وجہ معلوم ہوتی ہے، تاہم حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version