پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںترک سیکورٹی فورسز کی عراقی کردستان میں فضائی کارروائی، کردستان ورکرز پارٹی...

ترک سیکورٹی فورسز کی عراقی کردستان میں فضائی کارروائی، کردستان ورکرز پارٹی کے 42 ممبر جانبحق

 

انقرہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ترک سیکورٹی فورسز کی عراقی کردستان میں فضائی کارروائی میں کردستان ورکرز پارٹی کے 42 ممبر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ترک وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے روز مسلح ڈرونز کے ذریعے شمالی عراق کے متینا اور ایواس باسیان خطوں میں کئے جانے والی کاروائیوں آپریشن پینس سمسک اور آپریشن پینس یلدیرم کے دوران کردستان ورکرز پارٹی کے ممبران مارے گئے ہیں۔ کاروائی میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔

وزیر دفاع کی جانب سے اس سے قبل جاری کئے گئے بیانات کے مطابق ترک فوج نے 23 اپریل کو کردستان ورکرز پارٹی کے اہداف کے خلاف زمینی اور فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا ۔اب تک ان کارروائیوں میں چار ترک فوجی بھی ہلاک ہوچکے ہیں ۔ترکی باقاعدگی کے ساتھ بین السرحدی حملوں کے دوران شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے اڈوں کو نشانہ بناتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز