چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںتفتان،عید نوروز کے موقع پر10دن کیلئے ایران نے سرحدی گیٹ بند کردی

تفتان،عید نوروز کے موقع پر10دن کیلئے ایران نے سرحدی گیٹ بند کردی

تفتان(ہمگام نیوز) ایرانی حکام نے عید نوروز کے موقع پر زیرو پوائنٹ گیٹ کو10دن کیلئے بند کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران میں عید نوروز کے تعطیلات 10 دن تک ہوں گی۔ اسی باعث ایرانی حکام نے دو طرفہ آمدو رفت کے لیے مختص راہداری گیٹ کو بھی بند کر دیا ہے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد بند ہونے کے باعث دوطرفہ بلوچ آبادی کی روز مرہ زندگی اور ہر سطح پر تجارتی سرگرمیوں پر بھی اثرپڑے گا۔ دوسری جانب پاکستانی فوج نے تکونی سرحدی علاقہ آمری کے علاقے میں گزشتہ شب ان کے بقول انٹیلی جنس اطلاعات ملنے کے بعد آپریشن کیا تھا۔ اس آپریشن کے دوران ایران کے 4 مغوی ایرانی فوجی رہا کروا لیے گئے تھے۔ بعد ازاں ان فوجیوں کو ایرانی حکام کے حوالے بھی کر دیا گیا تھا۔یاد رہے کچھ عرصہ قبل ان مغویوں کی اغواکاری کو جیش العدل نے زمہ داری قبول کی تھی۔جس کے بعد زاھدان ،خاش سڑک کنارے پاسدارن انقلاب پر ایک جان لیوا خودکش حملے کے نتیجے میں کئی درجن ایرانی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے،اسی بنا ایرانی فوج کے اعلی عہدیداروں نے پاکستان کو دھمکی آمیز بیان دیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کرنے کو کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز